ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں قطر ائیرویز کو جرمانہ

610

کراچی: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے بنائے گئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے قطر ائیرویز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے ائیرپورٹ اور ایوی ایشن ریگولیٹری اتھارٹیز کی جانب سے بنائی گئی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر قطر ائیرویز کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ مختلف ممالک کی جانب سے فلائٹ آپریشنز کی بحالی کی اجازت کے ساتھ ہی ایس او پیز بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں قطر ائیرویز کو جرمانہ عائد کیا، جرمانے کے علاوہ ائیرلائن میں سفر کرنے والے تمام مسافروں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کی ذمہ داری بھی متعلقہ ائیرلائن کی ہو گی اور مسافروں کو قرنطینہ کرنے کے اخراجات بھی برداشت کرنا ہوں گے۔

سی اے اے نے دو روز قبل بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی جسے دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔

چین، جاپان، نیوزی لینڈ، ترکی، سعودی عرب سمیت 30 ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے، کیٹگری اے کے مسافروں کے لیے پاکستان میں سفر کرنے کے لیے کورونا وائرس کا پی سی آر کرانا لازم نہیں ہے جبکہ کیٹگری بی کے مسافروں کو 96 گھنٹے پہلے کورونا وائرس ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here