اورنج لائن میٹرو ٹرین کب چلے گی؟ پنجاب حکومت کا حتمی تاریخ کا اعلان

451

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 25 اکتوبر سے اورنج لائن میٹرو ٹرین (او ایل ایم ٹی) سروسز کو فعال کرنے کی منظوری دے دی۔ 

وزیراعلیٰ بزدار نے تمام متعلقہ محکموں کو اس حوالے سے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

صوبائی حکومت نے او ایل ایم ٹی کا 40 روپے کرایہ مقرر کرنے کی منظوری دی ہے، وزیراعلیٰ نے اس سے قبل 50 روپے کرایہ مقرر کرنےکی تجویز کو مسترد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

بزدار باجوہ ملاقات، پنجاب میں سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

کراچی میں انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے: عالمی بینک

گزشتہ ماہ، سی پیک اتھارٹی چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ لاہور اورنج لائن منصوبے کے لیے مختلف کیٹگریز کی 250 سے زائد نئی نوکریاں دینے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج لائن منصوبہ ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ میٹرو ٹرین 27.1 کلومیٹر (16.8 میل) طویل ہے، 25.4 کلومیٹر (15.8 میل) کا ٹریک پُل کی صورت میں جبکہ 1.72 کلومیٹر (1.1 میل) ٹریک زیرِزمین ہے۔

میٹرو ٹرین کے 26 اسٹیشنز کے ذریعے تقریباََ ڈھائی لاکھ مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پر سہولیات دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here