بلیک ہول سے متعلق انتہائی درست پیشگوئی کرنے والے سائنسدانوں کیلئے فزکس کا نوبیل انعام

334

اسٹاک ہوم:  نوبیل انعام کمیٹی نے 2020ء کا فزکس کا نوبیل انعام تین سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

 کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی نوبیل اسمبلی  کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے  جس کے مطابق نصف انعام راجر پنروز  (Roger Penrose) کو بلیک ہول بننے کے بارے میں درست ترین پیش گوئی  کرنے پر جبکہ باقی نصف انعام مشترکہ طور پر رائنہارڈ گینزل  (Reinhard Genzel) اور اینڈریا گیز  (Andrea M. Ghez) کو ہماری کہکشاں کے مرکز میں ایک انتہائی ضخیم (سپر میسیو) بلیک ہول دریافت کرنے پر دیا جارہا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف ریاضی دان ، سر راجر پنروز کا شمار اُن سائنسدانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے آئن  سٹائن کے نظریہ اضافیت عمومی کی مساواتوں کو بہت باریک بینی کے ساتھ سمجھا اور 1965ء میں ناقابلِ تردید ریاضیاتی ثبوتوں کے ساتھ یہ بتایا کہ بلیک ہولز ان ہی مساواتوں کے اطلاق کا منطقی نتیجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہیپاٹیٹس سی کا وائرس دریافت کرنے والے ماہر ین کیلئے طب کا نوبل انعام

اسٹیفن ہاکنگ کے دوست اور ہم عصر ڈاکٹر رچرڈ پنروز نہ صرف بلند پایہ سائنسداں ہیں بلکہ ’’ایمپیررز نیو مائنڈ‘‘ سمیت کئی مشہور سائنسی کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔

Nobel Prize in Physics Awarded to 3 Scientists for Work on Black Holes - The New York Times

امریکا سے تعلق رکھنے والی اینڈریا گیز اور جرمنی کے ماہرِ فلکیات رائنہارڈ گینزل نے 1990 کے عشرے میں دریافت کیا تھا کہ ہماری کہکشاں کے مرکز میں ایک بہت بڑا بلیک ہول موجود ہے جس کی کمیت ہمارے سورج کے مقابلے میں بھی 46 لاکھ گنا زیادہ ہے۔

کہکشاں کے مرکز میں ایسے بلیک ہولز کو ایکٹیو گیلیکٹک نیوکلیائی (اے جی این) بھی کہا جاتا ہے۔ اس دریافت کی بدولت کائنات کے بارے میں سائسدانوں کے سابق تصورات میں کافی تبدیلی آئی ہے لیکن نت نئے اسرار بھی عیاں ہوئے ہیں۔

ان سب کے علاوہ اینڈریا گیز وہ چوتھی سائنسدان ہیں جنہیں طبیعیات (فزکس) میں نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

اس سال ہر زمرے (کٹیگری) میں نوبل انعام کی رقم 10 ملین (ایک کروڑ) سویڈش کرونا رکھی گئی ہے جو پاکستان روپوں میں تقریباً 18 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اس میں سے نصف رقم سر راجر پنروز کو ملے گی جبکہ باقی کی نصف رقم اینڈریا گیز اور رائنہارڈ گینزل میں مساوی تقسیم کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here