‘حکومت مدد کرے تو ماربل انڈسٹری اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کما کر دے سکتی ہے’

602

اسلام آباد: آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن (اے پی ایم آئی اے) نے حکومت سے ماربل انڈسٹری کی ترقی کے لیے مدد کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت مذکورہ انڈسٹری پر توجہ دے تو وہ ملک کو برآمدات کے ذریعے اربوں ڈالر کا زرِمبادلہ کما کر دے سکتی ہے۔

اے پی ایم آئی اے کے چئیرمین شیخ محمد رضوان نے ایسوسی ایشن کے نئے منتخب ہونے والے ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے ایک اجلاس میں کہا کہ حکومت کے تعاون سے مذکورہ انڈسٹری ماربل اور گرینائٹ کی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ کے ذریعے اربوں ڈالر زرِمبادلہ ملک میں لا سکتی ہے۔

اے پی ایم آئی اے کے سینئر وائس چیئرمین بابر حبیب، اے پی ایم آئی اے کے وائس چئیرمین نارتھ علی اکبر اور اے پی ایم آئی اے کے وائس چیئرمین ساؤتھ محمد نظیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چیئرمین نے حکومت سے ماربل انڈسٹری کی ترقی کے لیے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی، مذکورہ انڈسٹری کے برآمدات میں حصہ ڈالنے سے معیشت تیزی سے بحال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ

نارتھ کراچی کی صنعتوں کو پانی کی عدم فراہمی، پیداواری سرگرمیاں بندش کا شکار

تعمیراتی صنعت میں سیلز ٹیکس میں ریلیف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ماربل انڈسٹری کے لیے بھی حکومت سیلز ٹیکس ریلیف کا اعلان کرے، پاکستان میں ہر ماربل فیکٹری سے سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے میں حکومت کو اسے مزید آسان بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021ء میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی طرح حکومت ماربل انڈسٹری کو فکسڈ سیلز ٹیکس سکیم فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین محمد شکیل منیر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا ماربل اور گرینائٹ شعبہ مقامی اور غیرمقامی لوگوں کے لیے نوکریاں پیدا کرکے بے روزگاری ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here