ایف بی آر نے جڑواں شہروں سے کتنا ٹیکس جمع کیا؟

468

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس سال 2018ء کی ڈآئریکٹری کے مطابق جڑواں شہروں سے مجموعی طور پر دو کھرب 39 ارب 31 کروڑ 88 لاکھ 674 روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

ایف بی آر ٹیکس ڈائریکٹری کے مطابق آب پارہ مارکیٹ سے 2 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار 301 روپے، بلیو ایریا سے 39 ارب 93  کروڑ 55 لاکھ 80 ہزار 162 روپے، جی نائن مرکز سے 30  کروڑ 91 لاکھ 54 ہزار 175 روپے ٹیکس اکھٹا کیا گیا۔

اسی طرح غلہ منڈی سے 15 لاکھ 2 ہزار 398 روپے، لنڈا بازار سے ایک کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار 943 روپے، میلوڈی مارکیٹ سے 2 کروڑ 72 ہزار 659 روپے، سبزی منڈی سے 3 کروڑ 8 لاکھ 66 ہزار 974 روپے ٹیکس جمع ہوا۔

صرافہ بازار سے 13 لاکھ 86 ہزار 447 روپے اور سپر مارکیٹ سے 22 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 15 روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

ڈائریکٹری کے مطابق راولپنڈی شہر سے مجموعی طور پر 35 ارب 17 کروڑ 18 لاکھ 7 ہزار 615 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔

باڑا بازار سے 4 کروڑ 55 لاکھ 83 ہزار 698 روپے، چکلالہ سکیم تھری سے 17 کروڑ 9 لاکھ 61 ہزار 819 روپے، کمرشل مارکیٹ سے 7 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 700 روپے ٹیکس موصول ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق کالج روڈ سے63 لاکھ 12 ہزار 659 روپے، دبئی پلازہ سے 4 کروڑ 84 لاکھ 99 ہزار 963 روپے، کری روڈ سے ایک کروڑ 83 لاکھ 3 ہزار 607 روپے، موتی بازار سے 73 لاکھ 46 ہزار 401 روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

ایف بی آر نے نمک منڈی سے 46 لاکھ 30 ہزار 253 روپے، راجہ بازار سے 6 کروڑ 79 لاکھ 60 ہزار 560 روپے اور صدر سے 2 ارب 26 کروڑ 51 لاکھ 71 ہزار 694 روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔ صرافہ بازار راولپنڈی سے 3 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار 978 روپے کا ٹیکس محصول ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here