پنجاب حکومت کا جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پنجاب کابینہ نے ڈرگ ترمیمی بل 2020ء کی منظوری دے دی، دکانوں پر غیرمعیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی، وزیراعلی پنجاب

828

لاہور: پنجاب حکومت نے جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب کابینہ نے ’دی پنجاب ڈرگ ترمیمی بل 2020ء‘ کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ڈرگ ترمیمی بل کو کابینہ نے منظور کیا ہے، سابق دور میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار اور فروخت کرنے والے مافیا کو کھلا چھوڑا گیا، متعلقہ ادارے سوئے رہے اور جعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے، غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے عوام کی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترمیمی بل کی منظوری سے عالمی معیار کے مطابق کاسمیٹکس مصنوعات کی تیاری یقینی بنائی جا سکے گی، کینسر، الرجی اور دیگر جلدی امراض کا سبب بننے والے اجزاء سے پاک کاسمیٹکس مصنوعات تیار ہوں گی-

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مارکیٹ میں اصل برانڈ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی، دکانوں پر جعلی اور غیرمعیاری کاسمیٹکس مصنوعات کی فروخت کی اجازت نہیں ہو گی، عوام میں سیفٹی آف کاسمیٹکس سے متعلق شعور بیدار کرنا ضروری ہے، اب کاغذوں میں نہیں بلکہ عملی طورپر اس مافیا کا سدباب ممکن ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here