پاکستان ریلوے کا تین ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

575

لاہور: پاکستان ریلوے انتظامیہ نے تین ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 20 ستمبر سے ماڑی انڈس اور اٹک سٹی کے درمیان اٹک پسنجر ٹرین 201 اپ، 202  ڈاﺅن جبکہ جنڈ اور اٹک سٹی کے درمیان جنڈ پسنجر ٹرین 203 اَپ، 204  ڈاﺅن چلائی جائیں گی۔

اس کے علاوہ 27 ستمبر سے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان مہر ایکسپریس 127 اَپ، 128 ڈاﺅن چلائی جائے گی۔

اٹک پسنجر ٹرین 201 اپ ماڑی انڈس سے الصبح 3 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر دائود خیل، جنڈ، نمل، بوسال ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی صبح 8 بج کر 10 منٹ پر اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔

اسی طرح اٹک پسنجر ٹرین 202  ڈاﺅن اٹک سٹی سے شام 5 بجے روانہ ہو کر اُسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9 بج کر 25 منٹ پر ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی جبکہ جنڈ پسنجر ٹرین 203  اپ جنڈ ریلوے سٹیشن سے دوپہر 2 بجے روانہ ہو کر چورا شریف ، بوسال، جھلار ریلوے سٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی سہ پہر 3 بج کر 40 منٹ پر اٹک سٹی ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔

جنڈ پسنجر 204  ڈاﺅن اٹک سٹی سے دن 12 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر 1 بج کر 40 منٹ پر جنڈ ریلوے سٹیشن پر پہنچے گی۔

اس کے علاوہ مہر ایکسپیرس 127 اپ 27 ستمبر کو ملتان سے شام 5 بجے روانہ ہو کر مظفرگڑھ ،لیہ ، دریا خان، بھکر، کندیاں، فتح جنگ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6 بج کر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

اسی طرح مہر ایکسپریس 128 ڈاﺅن راولپنڈی سے صبح 6 بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ملتان سٹیشن پر پہنچے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here