پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے خصوصی پروازوں کا آغاز

207

اسلام آباد: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز کر دیا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی ہے۔

پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے، پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔

30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔ وہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرایا گیا کورونا وائرس کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here