پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان

215

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 500 روپے کر دیا گیا۔

35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا۔

پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے ۔ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here