اسلام آباد: گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ ( اے پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 74.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال میں کمپنی کی خالص آمدنی 1008 ملین روپے تک کم ہو گئی جبکہ مالی سال 2019ء کے دوران اے پی ایل کو 3961 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے دوران اٹک پٹرولیم لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 2953 ملین روپے یعنی 74 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی بھی 39.79 روپے کے مقابلہ میں 10.13 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی سیلز میں 8.2 فیصد کمی سے کمپنی کا عمومی منافع 55.7 فیصد کی کمی سے 8221 ملین روپے کے مقابلہ میں3638 ملین روپے تک کم ہو گیا۔