جولائی میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 6.44 فیصد اضافہ

738

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2020 میں ملکی کھیلوں کے سامان کی برآمدات 6.44 فیصد اضافے سے 26.169 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں، گزشتہ سال جولائی 2019 میں یہ برآمدات 24.585 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ 

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 میں دستانوں کی برآمدات 0.61 فیصد اضافے سے 7.118 ملین ڈالر رہیں جو جولائی 2019 میں 7.075 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

دوسری جانب، جولائی 2020 میں فٹ بال کی برآمدات 12.539 ملین ڈالر رہیں جو جولائی 2019 مین 13.797 ملین ڈالر دیکھی گئی تھیں، جولائی 2020 کی برآمدات میں 9.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

برآمدات کے فروغ کے لیے فنانس سکیمیں سٹیٹ بنک پر مالی بوجھ کا باعث ہیں : عالمی بنک کی رپورٹ

ترکی کو پاکستانی برآمدات میں کمی، درآمدات میں 25 فیصد اضافہ

مالی سال 2020 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 15 فیصد کی کمی

دیگر کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 75.38 فیصد اضافہ ہوا،  جولائی 2019 میں 3.713 ملین ڈالر کی برآمدات سے بڑھ کر جولائی 2020 میں 6.512 ملین ڈالر تک جاپہنچی ہیں۔

اعدادوشمار میں مزید بتایا کیا گیا ہے کہ ماہانہ اعتبار سے جولائی 2020 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 41.33 فیصد اضافہ ہوا جو جون 2020 میں 18.516 ملین ڈالر رہی تھیں۔

جولائی 2020 میں مجموعی طور پر ملکی برآمدات میں 6.04 فیصد اضافہ ہوا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران گزشتہ مالی سال کے زیرِجائزہ عرصے کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 10.24 فیصد کمی آئی ہے۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 1.640 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی 2019 کے دوران یہ خسارہ 1.827 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اس دوران، ماہانہ اعتبار سے ملکی برآمدات جولائی 2020 میں 25.08 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جون 2020 میں یہ برآمدات 1.599 ارب ڈالر تھیں۔

اسی طرح جولائی 2020 مین درآمدات میں 2.12 فیصد کمی آئی ہے یہ درآمدات جون 2020 میں 3.719 ارب ڈالر تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here