وفاقی کابینہ نے N95، سرجیکل ماسکس کی برآمدات کی منظوری دے دی

525

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے سوشل میڈیا کے ٹویٹراکاؤنٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ حکومت نے N95 اور سرجیکل ماسکس کی برآمدات کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یورپ سمیت دنیا بھر سے پاکستان میں تیار کردہ 100 ملین ڈالر مالیت کے پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ (پی پی ای) کی برآمدات کا آرڈر موصول ہوا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کو اس سال کے آخر تک 500 ملین ڈالر مالیت کے ایسے آلات کے آرڈر موصول ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

سرجیکل ماسکس مقامی سطح پر دستیاب ہوئے تو ہی برآمد کی اجازت دی جائے گی، رزاق داؤد

ملک میں کورونا کیسز میں کمی، ماسک مینوفیکچررز کو برآمدات کیلئے منڈی کی تلاش

فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ “26 فروری کو جب پاکستان میں پہلا کورونا وائرس کیس سامنے آیا تھا تو ہم تمام پی پی ای کی اشیا درآمد کر رہے تھے۔ اس فہرست میں یہ سرجیکل ماسکس آخری پروڈکٹ تھی جس کی برآمد پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ آج، اللہ کے شکر سے پاکستان کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی آلات کی برآمدات کرنے والا ایک بڑا ملک بن گیا ہے”۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تین ماہ قبل، فیصل آباد کی مقامی انڈسٹری نے N95 کی مینوفیکچرنگ کا آغاز کیا تھا۔ “ہم، اب  مقامی ہسپتالوں کے لیے N95 سمیت، گلوز، فیس شلیڈز، گونز اور شوز کور تیار کر رہے ہیں، حتیٰ کہ ان آلات کو دوسرے ممالک میں برآمد کررہے ہیں”۔

  گزشتہ ماہ وزراء کے اجلاس کے دوران، حکومت نے صوبوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے مقامی سطح پر N95 کی دستیابی کو اخذ کرنے کے لیے ایک اسیسمنٹ رپورٹ طلب کی تھی۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ بہت سے ممالک نے پاکستان سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں استعمال ہونے والے آلات کی درآمدات میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here