سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس 644 پوائنٹس اضافے سے 40559 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

435

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور انڈیکس 644 پوائنٹس اضافے سے 40559 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

منگل کے کاروباری روز کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس میں دن بھر مثبت کاروبار دیکھا گیا اور 791 پوائنٹس کی برتری سے انڈیکس 40706 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ کاروبار کا اختتام 644 پوائنٹس اضافے سے 40559 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1175 پوائنٹس اضافے سے یہ 65072 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیرانڈیکس میں 354 پوائنٹس اضافے سے یہ 28347 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 210 کمپنیوں نے مثبت اور 131 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔

گزشتہ سیشن (سوموار) کے دوران مجموعی کاروباری حجم 576 ملین شئیرز سے بڑھ کر 600 ملین شئیرز ہوگئے۔ ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کاروباری فہرست میں نمایاں رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور بینکنگ سیکٹرز نے بھی زبردست کاروبار کیا جس کے نتیجے میں انڈیکس گرین زون میں بند ہوا۔ دیگر کمپنیوں کے مابین حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بھی مثبت رجحان میں نظر آئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here