بلین ٹری منصوبہ : اب تک کتنے درخت لگے اور کتنے افراد کو روزگار ملا ؟

منصوبے کے لیے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ فنڈ میں 4.9 ارب روپے رکھے گئے ہیں، ملک بھر میں دس ارب درخت لگائے جائیں گے، اب تک 28 کروڑ پودے لگائے جا چکے.

947

اسلام آباد : وزارت منصوبہ بندی نے پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ پروگرام برائے 2020-21 میں بلین ٹری سونامی کے لیے مختص کیے جانے والے 4.9 ارب روپے میں سے 2.5  ارب روپے جاری کرنے کی سفارش کردی۔

حکومت نے اس منصوبے کے تحت دس ارب درخت لگانے کا ارادہ بنایا ہے تاکہ گرین پاکستان پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد کیا جاسکے۔

گرین پاکستان پروگرام کی لاگت 125.184 ارب روپے ہے جس کے تحت وزارت ماحولیاتی تبدیلی  پورے ملک میں پودے لگائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے لیے بنک فنانس پر مارک اپ سبسڈی کی منظوری دے دی گئی

خیبرپختونخوا بلین ٹری منصوبے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

حکومتی ذرائع کے مطابق اب تک منصوبے کے تحت 28 کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں اور یہ منصوبہ 83 ہزار 224 افراد کو یومیہ اجرت پر روزگار بھی فراہم کر رہا ہے۔

پلاننگ سیکرٹری متھر نیاز رانا کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کررکھی ہے کہ منصوبے میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے فنڈز کےاجرا میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here