خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 41.63 فیصد کمی

567

اسلام آباد:  گذشتہ مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 41.63 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 8.52 فیصد جبکہ درآمدات میں 23.61 فیصد کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران برآمدات کا حجم 5.520 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5.050 ارب ڈالر تک کم ہوا ہے۔

دوسری جانب خدمات کے شعبہ کی درآمدات بھی 23.61 فیصد کی کمی سے مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات 10.146 ارب ڈالر کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں 7.750 ارب ڈالر تک کم ہوئی ہیں۔

پی بی ایس کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مئی 2019-20ء کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 2.700 ارب ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ جولائی تا مئی 2018-19 میں شعبہ کا تجارتی خسارہ 4.625  ارب ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے گیارہ مہینوں میں خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 41.63 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here