کراچی: چین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک نے ایک بار پھر کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شیئرز خریدنے کی پیشکش (پبلک انائونسمنٹ آف اِنٹینشن) دہرائی ہے۔
دستاویزات کے مطابق شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے 18,335,542,678 کے شئیرز حاصل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو کے الیکٹرک کے جاری کردہ شئیر کیپیٹل کے 66.4 فیصد کے برابر ہیں۔
کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد کے یہ شئیرز معاہدے کے ذریعے اور 16.8 فیصد شئیرز پبلک آفر کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
کے الیکٹرک سے لوڈشیڈنگ ختم، ترسیلی نظام کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ
حکومت نے پاکستان میں معیاری گاڑیوں کی تیاری کے عالمی معاہدے کی توثیق کر دی
شنگھائی الیکٹرک کی پیشکش سے ایک دن ابل پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے الیکٹرک کے فی شئیر قیمت 2.79 روپے تھی جبکہ چار ہفتون کے دوران ایس ای سی پی کے پاس کے الیکٹرک کے شئیرز کی قیمت اوسطاََ 3.01 روپے فی شئیر تھی۔
شنگھائی الیکٹرک ترکی، مانٹی نیگرو، مالٹا اور دیگر ممالک میں رجسٹرڈ اور نان رجسٹرڈ 20 کمپنیوں میں شئیرز خرید چکی ہے۔
اس سے قبل 30 مارچ کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے شنگھائی الیکٹرک کو کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد شئیرز حاصل کرنے کی پبلک اناؤسمنٹ کرنے کے لیے 90 دن کی توسیع دی تھی۔