کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران منفی رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 325 پوائنٹس کمی سے کاروبار کا اختتام 33709 پوائنٹس پر ہوا۔
جمعرات کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس دن بھر ریڈ زون میں رہا اور زیادہ سے زیادہ 376 پوائنٹس کمی ہوئی جس سے انڈیکس 33657 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک آگیا۔ تاہم، کاروبار کا اختتام 325 پوائنٹس کمی سے 33709 پوائنٹس پر ہوا۔
دیگر اعشاریوں میں کے ایم ای 30 انڈیکس میں 534 پوائنٹس کمی سے یہ 54064 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 218 پوائنٹس گراوٹ سے 24173 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران 89 کمپنیوں نے مثبت جبکہ 207 کمپنیوں نے منفی کاروبار کیا۔
گزشتہ کاروباری سیشن (بدھ) کے دوران مجموعی کاروباری حجم 195.64 ملین شئیرز سے کم ہو کر 168.42 ملین شئیرز ہو گئے تھے۔ ورلڈ کال ٹیلی کام، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کاروبار کے دوران مستحکم دکھائی دیے۔
دیگر شعبوں میں آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، بینکنگ، پاور جنریشن، حب پاور کمپنی لمیٹڈ، نیسلے پاکستان لمیٹڈ اور آئل اینڈ گیس ڈویلمپنٹ کمپنی لمیٹڈ نے کاروبار پر منفی اثرات ڈالے۔