ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو سرمایہ کاروں کی رسک پروفائلنگ کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع دیدی گئی

466

اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایسٹ مینجمینٹ کمپنیوں (اے ایم سیز) کےلئے سرمایہ کاروں کی رسک پروفائلنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی۔

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ سے پیدا صورتحال میں ایسٹ مینجمینٹ کمپنیوں کو ریگولیٹری کمپلائنس میں سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر کمپنیوں کےلئے سرمایہ کاروں کی رسک پروفائلنگ کرنے کی ڈیڈ لائن میں 24 جولائی 2020ءتک توسیع کر دی ہے۔

ایس ای سی پی کے 2020ء کے سرکلر 2 کے مطابق تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کےلئے لازمی ہے کہ وہ سرمایہ کاری کی اجتمائی سکیموں (کلیکٹو انوسٹمنٹ سکیم) میں سرمایہ کاری کرنے والے افرد اور سکیموں کی رسک پروفائلنگ کریں۔ کمپنیاں رسک پروفائلنگ کی یہ رپورٹ اب جوالائی 24 تک جمع کرا سکتی ہیں۔

رسک پروفائلنگ کی یہ رپورٹیں سرمایہ کاروں کےلئے فیصلے کرنے میں معاون و مددگار ہوتی ہیں تا کہ وہ اپنی رسک پروفائل کے مطابق سرمایہ کاری کریں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here