کورونا معاشی بحران، سیاحت سے وابستہ ممالک زیادہ متاثر

680

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاﺅن نے عالمی معاشی بحران کو جنم دیا ہے تاہم سب سے زیادہ متاثر وہ ممالک ہوئے ہیں جن کی معیشت کا انحصار سیاحت جیسے خدمات کے شعبوں پر ہے ۔

یہ بات آئی ایم ایف کی چیف ماہر معاشیات گیتا گوپی ناتھ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وباء سے دنیا بھر میں پیداواری و کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جس سے عالمی سطح پر معاشی بحران نے جنم لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں وہ ممالک ہیں جن کی معیشت کا انحصار سیاحت کے شعبے پر تھا، سیاحتی سرگرمیوں کے تعطل سے ان کی اقتصادی شرح نمو بہت زیادہ خراب ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے بحران جتنے بھی شدید تھے مخصوص علاقوں تک محدود تھے مگر کورونا وباء سے پوری دنیا متاثر ہوئی، اس وباء کے نتیجے میں رواں سال جدید اور ابھرتی ہوئی معیشتیں بھی کساد بازاری کا شکار ہوسکتی ہیں۔

گیتا گوپی ناتھ نے کہا کہ جب سرمایہ کاری میں کمی آتی ہے تو اس سے سب سے زیادہ متاثر پیداواری شعبہ ہوتا ہے، موجودہ صورتحال میں جدید اور ابھرتی ہوئی معیشتیں بھی خدمات کے شعبے پر کورونا کے اثرات کو دیکھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر معاشی انحطاط کے باوجود مالی منڈیوں میں اضافہ ہورہا ہے، بظاہر وہ عالمی واقعات سے لاتعلق ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here