آئندہ چند دنوں میں روٹی دس روپے جبکہ نان پندرہ روپے میں فروخت ہوگا

گندم کی قیمت بڑھنے پر نانبائیوں نے روٹی اور نان پرانی قیمت پر بیچنے سے انکار کردیا، پہلے ہی مشکل حالات سے دوچار عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مزید مشکل ہوگیا

1077

لاہور: متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کا دس جون سے روٹی اور نان کی قمتیوں میں اضافہ کرنے کا اعلان

روٹی کی قیمت میں چار جبکہ نان کی قیمت میں پانچ روپے اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد روٹی 10 اور نان 15 روپے کا ملے گا۔

عوام نانبائیوں کی جانب سے قیمتیوں میں اس اضافے پر شدید رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

سگریٹ کا استعمال کم کرنے کے لیے بجٹ میں بھاری ٹیکس لگانے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کا جن بے قابو

فیروز سنز کا بنگلہ دیش سے درآمد کیے جانے والے کورونا کے علاج سے لا تعلقی کا اعلان

آفتاب خان جو تندور کی روٹی پر ہی انحصار کرتے ہیں کا کہنا تھا کہ ’’موجودہ حالات میں یہ اضافہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ہم پہلے ہی مشکل مالی صورتحال سے دوچار ہیں اور اگر اب روٹی کی قیمت بھی بڑھ جائے گی تو ہم کدھر جائیں گے؟‘‘۔

روٹی کے لیے تندور پر انحصار کرنے والے ایک اور شخس کا کہنا تھا کہ حکومت کو اس معاملے پر نوٹس لینا چاہیے کیونکہ لوگ پہلے ہی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور اس اضافے کے بعد تو وہ اکثر اپنے بچوں کو بھوکا سلانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ادھر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر محمد آفتاب اسلم گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کئی مرتبہ بات کرنے کی کوشش کی تاکہ انکے مسائل کا کوئی حل نکالا جاسکے لیکن انکی بات نہیں سنی گئی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ گندم کی پرانی قیمت بحال کیے جانے تک روٹی پرانے دام پر فروخت کرنا ممکن نہیں ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here