کورونا کی معاشی تباہ کاریاں، پاکستان کی برآمدات میں خطرناک حد تک کمی واقع ہوگئی

رواں برس مئی کے مہینے میں برآمدات کو زبردست دھچکا لگا اور یہ گزشتہ برس کے اس مہینے کی نسبت 33 فیصد تک کم ہوگئیں، درآمدات میں بھی 43 فیصد کمی، تجارتی خسارہ نصف رہ گیا

520

اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث ملک کی برآمدات پریشان کن حد تک کم ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مئی کے مہینے میں ان میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2020 میں ملکی برآمدات کا مالی حجم 1.39 ارب ڈالررہ گیا جو کہ مئی 2019 میں 2.09 ارب ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

جاپانی دوا جس سے کورونا کے مریض 10 دن میں صحت یاب ہو رہے

چین : کورونا قابو میں مگر برآمدات خطرناک حد تک گر گئیں

کورونا بحران سے عالمی معیشت کو 8.8 کھرب ڈالر نقصان ہو سکتا ہے

مزید برآں ملکی برآمدات میں بھی 43 فیصد کمی آچکی ہے ۔ رواں برس مئی کے مہینے میں انکا مالی حجم 2.86 ارب ڈالر ہوگیا جو کہ گزشتہ ماہ اسی مہینے میں 5.05 ارب ڈالر تھا۔

اوپر بیان کی گئی صورتحال کے باعث ملکی تجارتی خسارے میں بھی کمی آئی ہے اور مئی کے مہینے میں یہ پچاس فیصد کمی کے بعد 1.46 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی برآمدات 7.7 فیصد کم ہوکر 19.79 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 19 فیصد کم ہوکر 40.85 ارب ڈالرکی سطح پررہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here