اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ذخائر سے رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران کمپنی کے 9 کنوؤں سے ایک لاکھ 37 ہزار 230 بیرل خام تیل کی پیداوار حاصل ہو ئی ہے۔
کمپنی کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی 2019ء سے فروری 2020ء تک او جی ڈی سی ایل نے تیل کی ضرورت ملکی ضروریات کا تقریباً 46 فیصد، گیس کی ضروریات کا 29 فیصد اور ایل پی جی کا تقریباً 33 فیصد حصہ حاصل کیا ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں او جی ڈی سی ایل کی مختلف آئل فیلڈز سے پیداوار میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے کمپنی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے کوشاں ہے۔