بینک 27 مئی کو مخصوص برانچز کھول سکتے ہیں: سٹیٹ بینک

122

اسلام آباد: اے پی پی) عیدالفطر کے موقع پر سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور دیگر تمام بینک جمعہ 22 مئی تا بدھ 27 مئی 2020ء تک بند رہیں گے تاہم سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ بینک اور مالیاتی ادارے 27 مئی (بدھ کو) اپنی مخصوص برانچز کھول سکتے ہیں۔

عیدالفطر کے موقع پر 6 روزہ طویل چھٹیوں کے دوران عوام کو بینکاری کی مخصوص سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کی انتظامیہ 27 مئی کو مختلف تجارتی اور کاروباری مراکز پر مخصوص برانچز کھولنے کے فیصلہ میں خود مختار ہیں۔

واضح رہے کہ چھٹیوں کے دوران آر ٹی جی ایس سسٹم اور این آئی ایف ٹی کے تحت کلیئرنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی تاہم 28 مئی جمعرات این آئی ایف ٹی کے تحت برانچز سے کلیئرنگ کے کاغذات وصول کئے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مندرجہ بالا تاریخ کو بینکاری کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے متعلقہ برانچز میں ضروری عملہ کی تعیناتی کے اقدامات کئے جائیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here