ایف پی سی سی آئی کا کورونا ریلیف فنڈ کیلئے دو کروڑ کا عطیہ

97

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) میاں انجم نثار، نائب صدور ڈاکٹر محمد ارشد اور قیصر خان نے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات کر کے کورونا ریلیف فنڈ کیلئے دو کروڑ کا چیک پیش کیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر حکومت نے صنعتوں کو کام جاری رکھنے کی سہولت دی تاہم صنعت کار اپنے ملازمین کو کورونا وائرس کی وبا سے بچائو کی خاطر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے معاشی سرگرمیوں اور کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات میں توازن رکھنا ہے۔ وزیراعظم نے ایوان کی جانب سے کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کو سراہا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here