سعودی عرب، پاکستانی ورکرز کی واپسی کیلئے سعودی ایئرلائن مفت استعمال کرنے کی پیشکش

641

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستانی لیبر کی وطن واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن کے مفت استعمال کی پیش کش کی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری اور سعودی عرب کے لیبر سے متعلق نائب وزیر برائے انسانی وسائل و سماجی ترقی کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں کورونا وباء کی وجہ سے متاثر ہونیوالی سعودی عرب میں رہائش پذیر پاکستانی ورکرز سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری سعودی نائب وزیر سے بات چیت انتہائی مثبت رہی ہے اور مجھے خوشی ہے جس طرح سعودی عرب کی حکومت انہیں سپورٹ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب اس مشکل وقت میں پاکستان کی بھرپور مدد کررہا ہے۔ سعودی وزیر ڈاکٹر عبداللہ بن نصر ابوثانین نے سعودی عرب میں کورونا وباء کے ورک فورس پر ہونیوالے اثرات اور اس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی خاص طور پر کورونا سے متاثر ہونیوالے افراد کی اپنے وطن واپسی کی اجازت پر بھی بات چیت ہوئی۔

زلفی بخاری نے بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ سعودی عرب میں دیگر سیکٹر کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سیکٹر بھی کھول دیا گیا ہے جس سے لیبر کو مدد ملے گی۔ سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کی واپسی حکومت کی ترجیح میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی لیبر کی واپسی کے لیے سعودی ایئرلائن کی مفت استعمال کی پیش کش کی ہے۔ سعودی عرب میں رہائش پذیر 15500 پاکستانیوں نے وطن واپسی کے لیے خواہش کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here