کورونا وائرس، اپریل 2020 میں ملکی برآمدات میں 54 فیصد کمی

527

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی منڈیاں تاحال بند ہیں جس کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت اپریل 2020ء میں 54 فیصد کمی آئی ہے۔

 ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی برآمدات اپریل 2020ء میں 957 ملین ڈالر رہیں، اپریل 2019ء میں یہ برآمدات 2.089 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ مارچ 2020ء میں برآمدات کا حجم 1.8 ارب ڈالر رہا تھا۔

مجموعی طور پر ملکی برآمدات رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 3.92 فیصد کمی آئی اور یہ 19.1 ارب ڈالر سے کم ہو کر 18.4 ارب ڈالر پر آ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے:

مارچ کے دوران یورپ کو برآمدات میں 3.21 فیصد کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

رواں سال 5 لاکھ ایکڑ پر تیل پیدا کرنے والی فصلیں ہونگی، خوردنی تیل کی درآمدات میں 345 ملین ڈالر کمی ہو گی

دوسری جانب ملک کی درآمدات اپریل 2020ء میں 3.08 ارب ڈالر دیکھی گئیں جبکہ گزشتہ سال یہ درآمدات 4.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، اس طرح یہ درآمدات میں 34 فیصد کمی ہوئی ہے۔

مجموعی طور پر رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ملکی درآمدات میں 16.5 فیصد کمی ہوئی ہے، مالی سال 2019 کے پہلے 10 ماہ کے درمیان 45.3 ارب ڈالر سے کم ہوکر 37.9 ارب ڈالر دیکھی گئیں۔

ملک کے تجارتی خسارے میں اپریل 2020 میں 19 فیصد یعنی 2.131 ارب ڈالر کمی آئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے درمیان ملک کے تجارتی خسارے میں 26 فیصد کے قریب آئی ہے جو گزشتہ سال 26.2 ارب ڈالر سے کم ہو کر 19.5 ارب ڈالر تک آگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here