مالی سال 2020کی تیسری سہ ماہی : انڈس موٹرکمپنی کے منافعے میں 20 فیصد کمی

31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں کمپنی کو ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد 2.679 ارب روپے کا منافع ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں 3.345 ارب روپے تھا

669

لاہور: انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ نے مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں منافعے میں کمی کی خبر کی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جمعہ 24 اپریل  2020 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈاریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں کارکردگی  کا جائزہ لینے کے بعد 31 مارچ  2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا گیا۔

ان نتائج کے مطابق انڈس موٹر کمپنی کو 31 مارچ کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد 2.679 ارب روپے کا منافع ہوا جو کہ پچھلے سال کے اسی عرصے میں 3.345 ارب روپے تھا۔ یوں کمپنی کےمنافعے میں 19.9 کمی سامنے آئی۔

جبکہ مالی سال 2020 کے9 مہینوں میں کمپنی کو ٹیکس کی ادائیگی کے بعد 4.984 ارب روپے کا منافع ہوا جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں 10.257 ارب روپے تھا۔ اس طرح کمپنی کو گزشتہ سال کی تین سہ ماہیوں کے مقابلے میں اس برس  کی تین سہ ماہیوں میں منافعے میں 51.4 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے:

کاروں کی فروخت کم ہونے سے سوزوکی کے منافع میں 11 فیصد کمی

عبدالرزاق داؤد کی کاریں بنانے والی کمپنیوں الفطیم اور رینالٹ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی

آزادنہ تجارت برقرار رکھنے کے لیے بحری جہازوں کے عملے کو آرام کی اجازت دی جائے، شپنگ انڈسٹری

مالی سال 2020 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی سیلز کا حجم 33.055 ارب روپے رہا جو کہ گزشتہ برس اسی سہ ماہی میں 41.533 ارب تھا یعنی کے کمپنی کو اس برس سیلز کے حجم میں 20.4 فیصد کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح رواں مالی سال کے نو مہینوں میں کمپنی کی سیلز کا حجم 75.830 ارب رہا جبکہ کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں کمپنی کی سیلز کا حجم 117.980 ارب روپے تھا۔ یوں کمپنی کو گزشتہ برس کی نسبت اس سال سیلز کے حجم میں 35.72 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے ریسرچ اینالسٹ حماد اکرم کا کمپنی کے تازہ مالیاتی نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئےکہنا تھا کہ ’’یہ انڈسٹری کی توقعات سے زیادہ ہیں‘‘۔

انکا کہنا تھا کہ مالی نتائج کے اعلان کیساتھ کمپنی نے شئیر ہولڈر کو dividend کی مد میں 10 روپے جاری کیے ہیں جس کے بعد اس کے حصص کی مالیت 23 روپے ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالی سالی 2020 کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی سیلز 20 فیصد کم ہوئیں اسکی وجہ یہ تھی کہ اس سہ ماہی میں کمپنی کے 11 ہزار 125 یونٹس فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ مالی  سال کی تیسری سہ ماہی میں اس کے 16 ہزار 935 یونٹس فروخت ہوئے تھے۔

مزید برآں سہ ماہی بنیادوں پر کمپنی کی سیلز میں 49 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ نئے سال کے موقع پر 1.3 لیٹر کے ویری اینٹ (variant) پر دی جانے ولی پروموشنز اور ڈسکاؤنٹ ہیں۔

حماد اکرم کا بتانا تھا کہ سہ ماہی بنیادوں پر سیلز میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کے سرمائے کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سہ ماہی بنیادوں پر سیلز کے بڑھنے، گراس مارجن اور دوسری مد میں بہتری کی وجہ سے کمپنی کی سہ ماہی بنیادوں پر کمائی میں 172 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here