ریسٹورنٹس مالکان نے ماہ رمضان میں صرف5گھنٹے کھانوں کی ڈیلیوری کے دورانیے کو ناکافی قرار دے دیا

وزیراعلیٰ سندھ سے فیصلے پر نظرثانی اور شام 4 سے سحری تک ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت دینے کی اپیل، صرف 5 گھنٹے دورانیے کا کوئی فائدہ نہیں: کنوینرآل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن

881

کراچی: آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) نے ماہ رمضان میں صرف 5 گھنٹے کھانوں کی ڈیلیوری کے دورانیے کو ناکافی قرار دے دیا۔

اپرا نے رمضان المبارک کے لیے سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی مگر ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ریسٹورنٹ انڈسٹری کو ڈلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت دینے اور دورانیہ کم ازکم سحری تک بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

اپرا کے کنوینر اطہر چاؤلہ نے کہا ہے کہ ریسٹورنٹ انڈسٹری نے کورونا کے حوالے سے تمام تر مالی پریشانیوں کے باوجود حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے تاہم سندھ حکومت کے ایس اوپیز کے مطابق ماہ رمضان میں تیار کھانے کی صرف5  گھنٹے کے لیے ڈلیوری کی اجازت دینے کے اقدام پر نظرثانی کی جائے کیونکہ ریسٹورنٹس کے لیے صرف5گھنٹے کا دورانیہ انتہائی کم ہے۔

انہوں نے کہاکہ جیسے پورے پاکستان سمیت دنیا میں ڈیلیوری اور ٹیک اوے کو کہیں 24گھنٹے اور کہیں 12گھنٹوں کے لیے کھول دیا گیا ہے ہماری درخواست ہے کہ ہمیں بھی شام 4بجے سے سحری تک ڈلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here