سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دیدی

168

اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 20 ارب ڈالرز کے معاہدوں کی منظوری دے دی جس کی تصدیق پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی کردی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ گزشتہ سال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے 8 معاہدوں اور یاداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوئے تھے ان میں سرمایہ کاری کے 20 ارب ڈالرز کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

سعید المالکی نے بتایا کہ گوادر میں 8 ارب ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری کا قیام کا منصوبہ بھی شامل ہے جب کہ معدنیات، سعودی سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی میں تکنیکی تعاون کے ایم او یو پر بھی دستخط ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹرولوجی، کھیل، پیٹروکیمیکل سیکٹراور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط ہوئے تھے۔

سعودی سفیر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئل، توانائی، متبادل انرجی اور معدنیات کے 4 بڑے معاہدے ہوئے ہیں، آئل ریفائنری کے منصوبے 5 سال، متبادل انرجی میں ونڈ اور سولرکے منصوبے 3 برس میں مکمل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here