‘صنعتکار تصدیق شدہ برآمداتی آرڈرز پر صنعتیں کھول سکتے ہیں’

834

اسلام آباد: حکومت نے برآمداتی آرڈرز ملنے پر صنعتی یونٹس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وزارتِ تجارت نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کو ایک بریفنگ میں کہا ہے کہ صنعتوں پر کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے، صوبائی حکومتوں کی درخواستوں پر غور کرنے اور صنعتوں کو مصدقہ برآمداتی آرڈرز ہونے کی صورت میں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ کرنے پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ تجارت تمام صوبوں سے حتمی طریقہ کار تک مشاورت جاری رکھے گی اور آج (11 اپریل) کو اپنی تجویز این سی او سی کو پیش کرے گی۔

وزارتِ تجارت کی تجاویز کے مطابق “صنعتکار یا تو ڈپٹی کمیشنر سے رابطہ کر سکتے ہیں جہاں ان کی صنعت واقع ہے یا ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹڈاپ) کے مرکزی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں”۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا سے متاثرہ صنعتوں کے لیے سوارب روپے کا امدادی پیکج دیا جارہا ہے: مشیر تجارت

کورونا وائرس، صنعتی و کاروباری بقاء کے لیے کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے؟

مزید یہ کہ درخواست گزار ثبوت کے طور پر مصدقہ برآمدات کے کاغذات پیش کریں گے، کاغذات میں مصدقہ آرڈرز، برآمداتی آرڈر کی پرفارما انوائس، تصدیق شدہ خریداری آرڈرز، برآمدکنندہ سے 100 روپے کا اشٹام پیپر وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کے ترجمان، ٹڈاپ اور صوبائی حکومتوں کے ذریعے رابطے سے 24 گھنٹے کے اندر درخواست کی تصدیق کریں گے۔

دستاویزات کے مطابق صنعتیں ان تمام وفاقی و صوبائی قواعد وضوابط کے ساتھ تکمیل کو یقینی بنائیں گی جو صحت، حفاظت اور ماحولیاتی اصولوں کے لیے شہروں اور صوبوں میں مینوفیکچرنگ، نقل و حمل اور لیبر کے کے علاوہ بندرگاہوں پر سرحدپار برآمدات کے لیے سامان کی نقل و حمل کے قوانین کے حوالے سے مطلع کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارتِ تجارت نے کہا کہ منظور شدہ اوقات کے دوران کم سے کم مطلوبہ مزدور کو ہی کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here