سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے زائد ہو گئی

524

کراچی: مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 2500 روپے اضافے سے ایک لاکھ تین ہزار آٹھ سو روپے کا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا فی اونس 16 ڈالر مہنگا ہوکر 1656 ڈالر کا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اپریل  کو سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر 2500 روپے فی تولہ اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 103800 پر پہنچ گئے جبکہ دس گرام سونا مزید مہنگا ہو گر 89 ہزار تک جا پہنچا۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 5 روز کے دوران سونے کے فی اونس نرخ 62 ڈالر اضافے سے 1656 ڈالر پر آگئے۔

کے ایس جے اے کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 950 روپے اور دس گرام 814.47 روپے پر فروخت ہورہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.58 ڈالر اضافے سے 15.20 ڈالر پر آگئی۔

کرونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں، جس کے باعث سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here