پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 20 لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

77

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی)نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کے ضمن میں پاکستان کیلئے مزید دوملین ڈالرکی گرانٹ کی منظوری دیدی ہے۔

یہ گرانٹ ایشیاء بحرالکاہل ڈیزاسٹررسپانس فنڈ سے دی جائیگی اوراس سے طبی ہنگامی سامان وآلات، طبی عملہ کیلئے ذاتی حفاظت کے آلات، تشخیصی لیبارٹریز اوران میں استعمال ہونے والا سامان اوردیگرآلات کی خریداری عمل میں لائی جائیگی۔

20 مارچ کواے ڈی بی نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 5 لاکھ ڈالرکی گرانٹ کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

کورونا وائرس: ورلڈ بنک اور آئی ایم ایف کا آئی ڈی اے رکن ممالک سے قرض واپسی موخر کرنے پراتفاق

غریب ممالک میں کورونا سے لڑنے کے لیے اقوام متحدہ نے 2 ارب ڈالر جاری کردیے

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے سارک ممالک کے ایمرجنسی فنڈ کی تجویز

یہ رقم اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسیف کے ذریعے طبی آلات کی خریداری کیلئے استعمال میں لائی جارہی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بنک کی جانب سے پاکستان کیلئے یہ ابتدائی معاونت ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔

بنک کے کنٹری ڈائریکٹرژیاوہانگ ینگ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پاکستان پرجو بوجھ پڑاہے ہمیں اس کااحساس ہے، بنک کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ معاونت کاسلسلہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس معاونت سے پاکستان میںکرونا کی نشاندہی، تشخیص اورانفیکشن پرقابوپانے کی پاکستان کی استعدادمیں بہتری آئیگی۔

عالمی ادارہ صحت کی اپیل پراے ڈی بی رکن ممالک میں ضروری طبی آلات اورسازوسامان کی سہل اور آسان خریداری میں معاونت فراہم کررہاہے۔

بنک نے ابتدائی طورپررکن ممالک کیلئے 6.5 ارب ڈالرکی معاونت کااعلان کیاہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here