کورونا وائرس، ایکزو نوبل پاکستان نے 6 اپریل تک دفاتر اور پلانٹس بند کر دیے

670

لاہور: ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ نے کورونا وائرس پھیلنے کے خوف سے اپنے تمام دفاتر اور پلانٹس 6 اپریل 2020 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ 

پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایکزو نوبل پاکستان لمیٹڈ نے اپنے ایک خط میں بتایا ہے کہ کمپنی نے کورونا وائرس اور لاک ڈائون سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ہر طرح کے آپریشنز تا حکم ثانی بند کر دیے ہیں۔

کمپنی نے مزید کہا ہے انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے صوبائی حکومت کی ہدایات پر عملدرآمد کے لیے اپنے تمام دفاتر بند کیے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here