کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 61 قسم کے طبی آلات کی درآمد پر ٹیکس ختم

729

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 61 طبی آلات اور مشینری سے درآمد پر تین ماہ کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی ختم کردی ہے۔ 

وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق “حکومت نے 61 طبی آلات سمیت میڈیکل مشینری پر سے تین ماہ تک انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز ڈیوٹی، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹا لی ہے”۔

یہ بھی پڑھیے:

طبی مصنوعات کی برآمدات میں 4.49 فیصد اضافہ: رپورٹ

آئی ایم ایف کورونا وائرس سے متاثرہ کاروباروں کو ٹیکس ریلیف دینے پر متفق

پاکستان کا دو ہفتوں کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ

’کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے میں ایک سے ڈیڑھ سال لگ سکتا ہے‘

ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دی جانے والے طبی آلات و مشینری میں ڈاکٹر اولیگو سینتھیسائزر (Dr Oligo Synthesizer) ورٹیکس مشین (Vortex Machine)، ویلپ اٹلی (Velp Italy)، ریفریجریٹڈ سینٹرفیوج مشین ٹمپریچر رینج (Refrigerated Centrifuge Machine Temperature Range)، ہرملے آئی ای سی (Hermle IEC 1010)، ٹائیوک سوٹس (Tyvek Suits)، این 95 ماسکس (N-95 masks)، بائیو ہیزرڈ بیگز (Biohazard Bags)، پاورڈ ائیر پیوریفائنگ ریسپی ریٹرز (Powered Air Purifying Respirators)، نائیٹرائل گلوز (nitrile gloves)، لیٹکس گلوز (latex gloves)، گَوگلز (goggles) اور دیگر زندگی محفوظ بنانے والے آلات شامل ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اگر ملک میں کورونا وائرس سے حالات مزید خراب ہوئے تو وزارتِ صحت ایف بی آر سے سفارش کر کے مزید تین ماہ طبی آلات کی درآمد پرٹیکس اور ڈیوٹیز ہٹانے کی اجازت لے سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here