پیکجز لمیٹڈ کو مستحکم منافع میں 76 فیصد خسارہ

808

لاہور: پیکجز لمیٹڈ کے بورڈ آف گورنرز نے مالی کاکردگی کے جائزے کے دوران 31 دسمبر 2019 کے اختتام تک کمپنی کی مالی کارکردگی کا اعلان کیا ہے۔ 

بورڈ نے سالانہ جنرل میٹنگ کے دوران شئیر ہولڈرز کو کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری کے لیے 29 اپریل 2020 کو اجلاس بلایا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اور پیکجز لمیٹڈ کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کی تجویز دی اور معمولی شئیر ہولڈرز کو 10 روپے فی شئیر کے عوض 12 روپے یعنی 120 فیصد دینے  کی تجویز کی۔ (2018 میں کیش ڈیویڈنڈ  10 روپے فی شئیر کے حساب سے 15 روپے فی شئیر ڈیویڈنڈ یعنی 150 فیصد دیا گیا تھا)۔

پیکجز لمیٹڈ کو زیرِ جائزہ عرصے کے دوران ٹیکس ادائیگی کے بعد 1.346 ارب روپے آمدن ہوئی جبکہ گزشتہ مالی سال یہ آمدن 2.736 ارب روپے ہوئی تھی اس طرح کمپنی کی آمدن میں 50.8 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اس دوران کمپنی کو 76 فیصد کمی کے حساب سے ٹیکس ادائیگی کے بعد 278 ملین روپے مستحکم منافع ہوا، گزشتہ سال یہ منافع 1.160 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب گزشتہ سال کی نسبت کمپنی کے مجموعی منافع میں 33.32 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 2018 میں مجموعی منافع 3.28 ارب روپے رہا تھا اور 2019 میں یہ منافع 4.373 ارب روپے دیکھا گیا۔ کمپنی کو دسمبر 2019 کے اختتام تک 10.187 ارب روپے مجموعی مستحکم منافع ہوا جو گزشتہ سال 6.739 ارب روپے رہا، یوں کمپنی کے مجموعی مستحکم منافع میں 51.16 فیصد اضافہ ہوا۔

تجویز کردہ تنظیم سازی:

اجلاس کے دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے پیکنگ بزنس کو پیکجز کنورٹرز لمیٹڈ میں بدلنے اور کمپنی کے سرمایہ کاری کاروبار کو پیکجز انویسٹمنٹ لمیٹڈ میں مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔

پیکجز نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک خط کے ذریعے بتایا کہ “جیسا کہ کمپنی نے 25 اپریل 2019 کو اعلان کیا تھا کہ پیکنگ بزنس کو پیکجز کنورٹرز لمیٹڈ میں تبدیل کرنے سے پیکجز کے شئیرہولڈرز کے حقوق پر کوئی فرق نہیں پڑے گا”۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here