’زیادہ وقت فلاحی کاموں میں صَرف کرنا چاہتا ہوں‘ بل گیٹس مائیکروسافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی

611

واشنگٹن: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اب خدمتِ خلق کے لیے ہی کام کریں گے۔

بل گیٹس نے 1975ء میں اپنے پچپن کے دوست پال ایلن کے ساتھ مل کر مائیکرو سافٹ کمپنی کی بنیاد رکھی تھی۔ سن 1986ء میں یہ کمپنی عوامی سطح پر ظاہر ہوئی، تو تب گیٹس دنیا کے کم عمر ترین ‘سیلف میڈ‘ ارب پتی بن گئے تھے۔

Image result for bill gates with apul allen
بل گیٹس اور پال ایلن، فوٹو: انٹرنیٹ

وہ 2000ء تک مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) رہے، 2008 سے 2014ء تک انہوں نے بطور چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر خدمات سرانجام دی ہیں اور پھر کمپنی کے معاملات میں آہستہ آہستہ اپنی شمولیت کم کرتے گئے۔

بانی مائیکروسافٹ  نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹر سے مستعفی ہو رہے ہیں، انہوں نے  برک شائر ہیتھ وے (Berkshire Hathaway) کے بورڈ سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے سربراہ امریکی سرمایہ کار وارن بفٹ (Warren Buffett) ہیں۔

 بل گیٹس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اب وہ عالمی صحت، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلیوں جیسے اہم موضوعات پر زیادہ کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے سن دو ہزار آٹھ میں باقاعدہ طور پر خیراتی کاموں میں حصہ لینا شروع کیا تھا۔ تب انہوں نے اپنی اہلیہ ملینڈا گیٹس کے ساتھ مل کر ایک فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی تھی۔

Image result for bill gates with apul allen
فوٹو: انٹرنیٹ

بل گیٹس نے کہا ہے کہ وہ اپنا زیادہ وقت بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے لیے صَرف کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ سی ای او مائیکروسافٹ ستیا نڈیلا (Satya Nadella) اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ ٹیکنالوجی سے متعلق مشاورت جاری رکھیں گے۔

بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے بل گیٹس کا کہنا تھا کہ وہ عالمی صحت، ترقی، تعلیم اور ماحولیاتی تبدیلی پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ وہ ایسی سافٹ وئیر سروسز بنانا چاہتے ہیں جن کی دیکھ بال انٹرنیٹ کے ذریعے کی جائے گی اور جنہیں ونڈوز کے مستقبل کے   ورژن کا حصہ بنایا جا سکے۔

مائیکرو سافٹ بزنس پروگرامز کے علاوہ دیگر سافٹ وئیرز تخلیق کرنے پر کام کر رہی ہے جو انٹرنیٹ پر دستیاب ہیں اور کمپنی صارفین کو انفرادی طور پر نئے تخلیق کیے جانے والے سافٹ وئیرز روایتی طریقے سے اپ لوڈ کر رہی ہے۔

Image result for bill gates in microsoft
فوٹو: انٹرنیٹ

اربوں ڈالرز کے مالک بل گیٹس کے استعفے کے بعد سٹیو بالمر (Steve Ballmer) کمپنی کے کا چارچ سنبھالیں گے جنہیں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی عہدہ دیا گیا ہے۔

سٹیو بالمر کو سنہ 1998 میں مائیکروسافٹ کا صدر تعینات کیا گیا تھا اور کمپنی معاملات دیکھنے کے لیے براہِ راست ذمہ داری دی گئی تھی۔

مائیکروسافٹ اپنے مستقبل کے منصوبوں میں سے ایک انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی ڈیوائس میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

واضح رہےکہ امریکی جریدے فوربز نے رواں سال دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں بل گیٹس کو دنیا کی دوسری امیر ترین شخصیت قرار دیا، ان کے اثاثوں کی لاگت 103.6 بلین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here