سی ڈی ڈبلیو پی نے 12.23 ارب روپے کے سات منصوبوں کی منظوری دے دی

691

اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 12.23 ارب روپے لاگت کے سات منصوبوں کی منظوری دے دی جبکہ 158.230 ارب روپے لاگت کے پانچ منصوبوں سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کو سفارشات پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔  

ڈپٹی چئیرمین منصوبہ بندی کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نے توانائی، ہائیر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ و کمیونیکیشن اور آبی وسائل سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے توانائی کے شعبے کیلئے 1315.15 ملین روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں ہائرایجوکیشن سے متعلق ‘مصنوعی حیاتیاتی اور میٹابولک انجنئیرنگ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بائیوپروڈکٹس کی ابتدائی مینوفیکچرنگ کے لیے نیشنل سینٹر انڈسٹریل بائیو ٹیکنالوجی کا قیام’ اور ‘سمارٹ کلاس رومز کے ذریعے سمارٹ یونیورسٹی میں تبدیل’ کے منصوبے کی بالترتیب 1439.775 ملین روپے اور 2330.56 ملین روپے کے دو منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔

مزید یہ کہ ورکنگ پارٹی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ‘اسلام آباد اسپتال میں توسیع (اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) اور چلڈرن اسپتال کو نیٹ ورکنگ کی سہولیات’ کے 59.732 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری دی ہے۔

اجلاس میں  سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے، جس میں وزیراعظم نالج اکانومی ٹاسک فورس انیشی ایٹو کے تحت 12460 ملین روپے لاگت کا ‘انٹرنیشنل سکالرشپ کے ذریعے جدید سکلز ڈویلپمنٹ’ جبکہ 3281 ملین روپے کا دوسرا منصوبہ ‘پاک یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی’ منصوبہ ای سی این ای سی کے سامنے پیش کیا گیا جو ورکنگ پارٹی نے منظور کر لیا۔

اجلاس میں نقل و حمل، کمیونیکیشن اور آبی وسائل کے دیگر پانچ منصوبے بھی پیش کیے گئے جو سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے منظور کر لیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here