نیشنل بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹرو بینک کا گزشتہ سال کی مالی کارکردگی کا اعلان

548

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان ، سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان ، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹرو بینک نے اپنی گزشتہ سال کی مالی کارکردگی کا اعلان کر دیا ہے۔

 نیشنل بینک:

گزشتہ سال کے اختتام پر نیشنل بینک آف پاکستان کو بعد از ٹیکس منافع میں 16.64 ارب روپے کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ 2018 کے اختتام پر بعد از ٹیکس منافع میں 20.03 ارب روپے خسارہ ہوا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیے:

2019 کے اختتام پر عسکری بینک کو سات ارب روپے منافع

2019ء کے اختتام پر حبیب بینک کو 15.5 ارب ، یوبی ایل کو 20.7 ارب روپے منافع ہوا

بینک الفلاح کو 2019 میں ٹیکس ادائیگی کے بعد 13 ارب روپے منافع

بینک کے مطابق گزشتہ سال 9.36 روپے رہنے والی فی شئیر آمدن کم ہو کر 7.79 روپے تک آ گئی ہے۔  بینک کو 31 دسمبر 2019 تک ٹیکس ادائیگی سے پہلے 28.97 ارب روپے آمدن ہوئی جو 2018 کی نسبت 3.02 فیصد کم ہے تاہم مختلف قسم کی ادائیگیوں اور واجبات سے بینک کا منافع 3.53 فیصد زیادہ یعنی 42.53 ارب روپے تھا ۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان:

سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے بورڈ آف گورنرز کے مطابق 31 دسمبر 2019 تک 16.01 ارب روپے بعد از ٹیکس منافع ہوا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 42 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال بینک کا بعد از ٹیکس منافع 11.23 ارب روپے تھا۔

گزشتہ سال  کے اختتام تک بینک کا منافع ٹیکس ادائیگی کے بغیر 27.19 ارب روپے تھا جو 2018ء کی نسبت 47.45 زیادہ تھا۔

بینک نے 1.75 روپے یا 17.5 فیصد کے حساب سے فی شئیر آمدن کے فائنل کیش ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔  یہ 2019 میں بینک کی جانب سے 1.25 روپے یا 12.5 فیصد کے انٹیرم ڈیویڈنڈ کے علاوہ ہے جس سے مجموعی منافع 3 روپے یا 30 فیصد ہو گیا ہے۔

پنجاب بینک:

بینک آف پنجاب نے بھی 31 دسمبر 2019 تک کی مالی کاکردگی کا اعلان کیا ہے، بینک کو پہلی بار تاریخی منافع ہوا ہے، اسکے ساتھ بینک آف پنجاب نے 2019 کے لیے شئیر ہولڈرز کو 7.5 فیصد کیش ڈیویڈنڈ دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔

بینک آف پنجاب کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر اسکا نیٹ انٹرسٹ مارجن 20.6 ارب روپے سے 26.76 ارب روپے ہو گیا جو کہ 33 فیصد زیادہ ہے، بینک کی نان مارک اَپ آمدن 3.94 ارب روپے رہی۔

 اسی طرح 2019 کے اختتام پر بینک کا ٹیکس ادائیگی سے پہلے منافع 14.04 ارب روپے جبکہ 2018ء میں 12.21 ارب روپے تھا۔بینک کی فی شئیر آمدن بھی 3.12 روپے تک جا پہنچی ہے۔

حبیب میٹرو بینک:

حبیب میٹرو بینک کو گزشتہ سال کے اختتام پر بعد از ٹیکس 6.96 ارب روپے کا منافع ہوا ہے جس میں 8.42 فیصد اضافہ ہے، 2018 کے اختتام پر بین کو بعد از ٹیکس 6.42ارب روپے منافع ہوا تھا ۔بینک نے 2.50 روپے فی شئیر کیش ڈیوڈنڈکا بھی اعلان کیا ہے۔اسی طرح بینک کی فی شئیر آمدن 6.34 فیصد رہی جو 2018 کے 5.90 سے معمولی زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here