کراچی: یونائٹڈ بنک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی ذیلی کمپنی یونائٹڈ ایگزیکیوٹرز اینڈ ٹرسٹیز لمیٹڈ کو بند کر رہا ہے۔
یو بی ایل کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہا گہا ہے کہ آپ کو یہ مطلع کیا جاتا ہے کہ 19 فروری 2020 کو ہونے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں، بورڈ نے یونائٹڈ ایگزیکیوٹرز اینڈ ٹرسٹیز کمپنی لمیٹڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مکمل طور پر یو بی ایل کی ملکیت ہے۔