وفاقی کابینہ کا گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ

481

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جب کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مزید اقدامات بھی زیرِ غور ہیں۔

وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا۔

حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ ارکان نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس: 10 ارب کا مہنگائی ریلیف پیکج ، 50 ہزار منی یوٹیلٹی سٹور بنانے کی منظوری، تین وزراء کی مخالفت

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو مختلف اجناس کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کی جب کہ قبل ازیں ریلیف پیکیج بھی جاری کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ دالوں کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کم کرنے کے لیے حکمتِ عملی تشکیل دی جائے تاکہ یہ کم قیمت پر دستیاب ہوں۔

وفاقی وزیر فیصل وئودا نے میٹابولزم ڈس آرڈر سے متاثرہ بچوں کی جانب توجہ دلائی جس پر وزیراعظم عمران خان نے انسانی جان بچانے والی مقوی خوراک کی درآمد پر پابندی ختم کر دی۔ وزیراعظم نے مشیرِ صحت کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں۔

مزید پڑھیں: بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کسانوں، مزدوروں کا خطِ غربت سے اٹھنا مشکل، معاشی حقوق کا مطالبہ

مزیدبرآں، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں تعیناتی اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کی شمولیت سے متعلق بریفنگ کے معاملات پر بحث موخر کر دی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here