لاہور: ڈسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے بدھ کو اس کی ٹیٹرا پیک پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری یا اسی نوعیت کے الائنس یا ملتے جلتے معاہدے کے بارے میں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں شائع و نشر ہونے والی خبروں کی تردید کر دی ہے اور معاہدے کو ہائیڈروجن ڈایوآکسائیڈ کی حامل پراڈکٹ ASEPTOX 35 کی خریداری سے منسلک کیا ہے اور یہ بھی وضاحت کی ہے کہ یہ مٹیریل کی خریداری کا کمپنی کے ساتھ معمول کا معاہدہ ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کے نام لکھے گئے خط میں ڈسکون نے مزید وضاحت کی کہ وہ اس نوعیت کے مٹیریل کی خریداری کے لیے اپنے بہت سے صارفین کے ساتھ معاہدہ کرتی ہے اور یہ موقف اختیار کیا کہ وہ خبروں کو انوسٹی گیٹ کر رہے ہیں۔ ڈسکون کا کہنا تھا، یہ مکمل طور پر ایک غیرارادی سرگرمی ہے۔