وزیر اعلیٰ بزدار کا رنگ گورا کرنے کی ناقص کریمیں بنانے والی کمپنیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

586

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رنگ گورا کرنے کےلیے ناقص کریمیں بنانے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی ہے۔

ایکٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ناقص رنگ گورا کرنے والی کریموں کی فیکٹریز کے خلاف کارروائی کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ حکومتیں ناقص کریمیں بنانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ایسے مافیاز کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے جو لوگوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ اس ایکٹ میں ترمیم کے باعث ناقص کریمیں بنانے والی کمپنیز کے خلاف کارروئی کی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here