ہونڈا نے سِوک کا 10th جنریشن ماڈل متعارف کرادیا

561

لاہور(نیوز ڈیسک): ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لمیٹڈ (HACPL)نے سوک کا نیا اور منفرد 10th جنریشن ماڈل متعارف کرادیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ10th جنریشن سوک ویرینٹ، ٹربو لائن سوک کا نیا ایڈیشن ہے، اس ماڈل کو ہونڈا وی ٹیک ٹربو اورئیل کا نام دیا گیا ہے، نئی گاڑی ناصرف دیکھنے میں دلکش لگتی ہے بلکہ اس میں پاور سوئچ بھی ہڈ کے نیچے دیا گیا ہے۔

ہونڈا اٹلس کے مطابق یہ متاثر کن ایڈیشن ہونڈا کی غیر معمولی اقدار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔زبردست ڈیزائن، طاقتور انجن، فن ٹو ڈرائیو پرفارمنس اور زبردست فیول ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ یہ ماڈل جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔
ہونڈا اطلس کے اس نئے ماڈل کی بکنگ بدھ (22 جنوری) سے شروع کی گئی ہے اور اسکی قیمت 4,249,000 روپے رکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here