گھریلو صارفین کیلئے گیس 214 فیصد مہنگی کرنے کی سمری اقصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال

932

اسلام آباد:(احمداحمدانی)  پیٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو مالی سال 2019-20ء میں ریونیو اہداف پورے کرنے کیلئے سوئی ناردرن گیس کے گھریلو صارفین کیلئے قیمتوں میں 192 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے گھریلو صارفین کیلئے 214 فیصد اضافے کی سمری ارسال کی ہے۔

پرافٹ اردو کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی سفارش کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق سمری کی منظوری کی صورت میں یکم فروری 2020ء سے ہو گا۔

اسی طرح سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کے کھاد ساز کارخانوں میں پہلے سے موجود کھاد کی قیمتوں میں 136 فیصد اضافہ کرنے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ جکی حدود میں آنے والے کھاد ساز کارخانوں کی پہلے سے تیار شدہ کھاد کی قیمتوں میں 153 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

ایس این جی پی ایل سے گیس لینے والی صنتوں کو گیس فراہمی 32 فیصد مہنگی کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایس ایس جی سی ایل کے صنعتی صارفین کو قیمتوں میں 4 فیصد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ ملک کے شمالی علاقوں میں زیرو ریٹڈ صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں 71 فیصد اضافہ جبکہ جنوبی علاقوں میں زیرو ریٹڈ صنعتوں کیلئے گیس 4 فیصد سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پاور ڈویژن نے ایس این جی پی ایل کی حدود میں آنے والے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 32 فیصد اور ایس ایس جی سی ایل کی حدود میں واقع ایسے ہی پلانٹس کیلئے چار فیصد تک کمی کرنے کی تجویز دی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here