اسلام آباد، مارکیٹ کمیٹی نے پھلوں اور سبزیوں کا نیا نرخ نامہ جاری کردیا

اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو فون نمبر 4867762-051 پر شکایت درج کرائیں

391

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹ کمیٹی نے پھلوں اور سبزیوں کا نیا نرخ نامہ جاری کیا ہے۔ بدھ کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کیلئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 26 سے 30 روپے کلو، پیاز 62 سے 68 روپے کلو، ٹماٹر 39سے 45 روپے کلو، ادرک 310 سے 335 روپے کلو، ادرک (تھائی) 310 سے 335 روپے فی کلو، لہسن دیسی 200 سے 230 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 210 سے 240 روپے، لیموں88 سے 98 روپے کلو، بھنڈی 44 سے 54 روپے فی کلو، کدو 24 سے 28 روپے کلو، بینگن 16 سے 20 روپے کلو، مٹر100 سے 140 روپے کلو، فراش بین 60 سے 68 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 42 سے 48 روپے کلو، ٹینڈا دیسی 42 سے 48 روپے، کھیرا 40 سے 47 روپے کلو، شملہ مرچ 60 سے 68 روپے کلو، سبز مرچ 42 سے 48 روپے کلو، پھول گوبھی 60 سے 69 روپے کلو، بند گوبھی28 سے 32 روپے کلو، کریلہ 52 سے 58 روپے کلو، سبز توری 26 سے 34 روپے کلو، پالک 17 سے 20 روپے گٹھی، ماڑو 48 سے 58 روپے کلو، مولی 27 سے 32 روپے، اروی 60 سے 69 روپے کلو، گاجر چائنہ 46 سے 58 اور شلجم 38 سے 44 روپے فی کلو، شیور مرغی 160 روپے کلو اور انڈے فی درجن 97 روپے مقرر کئے ہیں۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب گاجا 75 سے 92 روپے فی کلو ، کیلا پاکستانی 55 سے 68 روپے فی درجن، کیلا دوئم 32 سے 42، امردو 44 سے 52 روپے فی کلو، آم انورلٹور60 سے 75 روپے فی کلو، آم کالا چونسہ 37 سے 44 روپے ، آم چونسہ 100 سے 135 روپے ، آم دیسی 40 سے 50 روپے ، آم فجری 44 سے 55 روپے ، آم نواب پوری چونسا 65 سے 85روپے، گرما 30 سے 40 روپے ،گرما کابلی48 سے 60، ناشپاتی پاکستانی 55 سے 70روپے ، آڑو دو تہہ سپیشل 70 سے 88 روپے ، آڑو تین تہہ 52 سے 66 روپے ،خوبانی کابلی 100 سے 125 روپے ، انگور سندرخانی 120 سے 150 روپے ، انگور کالا 95 سے 130 روپے ، میٹھا 115 سے 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو فون نمبر 4867762-051 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here