کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغازپر مندی کا رجحان موجود ہے۔
پیر کے روز مارکیٹ 31 ہزار 350 کی سطح پر کھلی تاہم 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار846 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں مثبت رحجان رہا لیکن جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔