ٹوکیو: جاپانی کرنسی ین کی شرح تبادلہ میں ڈالر کے مقابلے اضافہ ہونے کے باعث ہیر کو ٹوکیو سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔
وقفے پر سٹاک مارکیٹ کے مرکزی نکی 225 انڈیکس 449.87 پوائنٹس (2.17فیصد) کی کمی جبکہ ٹاپکس انڈیکس میں 24.22 پوائنٹس (1.61 فیصد) کی کمی آئی۔
پیر کو ٹوکیو فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ 105 ین سے نیچے رہی جبکہ اس سے قبل نیویارک ٹریڈ میں ڈالر 105.39 ین میں تبدیل ہوا۔
یاد رہے کہ جاپانی ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین کی درآمدات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔