پاکستان فری لانسنگ میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا

170

 پاکستان فری لانسنگ میں اضافے میں بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔

ترجمان پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مطابق بین الاقوامی ای پیمنٹ کمپنی پایونیر نے فری لانسنگ میں سرفہرست 10 ممالک کی رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان چوتھے اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔

 پایونیر کی رینکنگ کے مطابق امریکا پہلے، برطانیہ دوسرے، برازیل تیسرے، پاکستان چوتھے، یوکرائن پانچویں، فلپائن چھٹے، بھارت ساتویں، بنگلہ دیش آٹھویں، روس نویں اور سربیا دسویں نمبر پر ہے۔

ترجمان آئی ٹی بورڈ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال فری لانسنگ میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور سرکاری شعبہ ملک میں فری لانسنگ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پنجاب کا ای روزگار فری لانسنگ پروگرام زرمبادلہ میں اضافے اور بیروزگاری میں کمی کا باعث بن رہا ہے، ای روزگار سے فارغ التحصیل 12 ہزار نوجوان انٹرنیٹ سے کام کر کے 14 کروڑ روپے کما چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here