پاکستان مشرقی و جنوبی ایشیاء میں فائیو جی کا تجربہ کرنے والا پہلا ملک

663

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی چین کی ایک نجی سیلولر کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انہوں نے تجرباتی بنیادوں پر فائیو جی ٹیکنالوجی کی کامیابی سے آزمائش کر لی ہے۔

اس طرح پاکستان نے مشرقی و جنوبی ایشیاء میں فائیو جی کا تجربہ کرنے والے پہلے ملک ہونے کا اعزاز بھی اپنے کام کر لیا ہے۔

چین کی نجی کمپنی کی جانب سے فائیو جی ٹیکنالوجی کی کامیابی سے آزمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کمپنی ملک میں جدید تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے دنیا میں موجود جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لایا ہے۔

اس ضمن میں کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی پاکستان کے صارفین کو مستقبل میں آنے والے لامحدود جدید مواقع فراہم کرے گی۔

خیال رہے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے فائیو جی کے لائسنسز کا اجراء رواں سال نومبر میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here