ایف بی آر نے 228 بڑی بوتیکس اور گارمنٹس شاپس کو ٹیکس ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کردیئے

580

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے  کراچی کے 228 بوتیکس اور گارمنٹس شاپس کو ٹیکس ادائیگی کیلئے رجسٹریشن کے نوٹسز بھیج دیے۔

ایف بی آر نے اپنے پاس جمع شدہ ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ یہ بڑی گارمنٹس آئوٹ لیٹس اور بوتیکس انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس جمع نہیں کراتے جس کے بعد انہیں رجسٹریشن کیلئے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں بڑے بوتیکس اور گارمنٹس شاپس کو ٹیکس کے دائرے میں لانے کے لیے نوٹس دینے کا آغاز نارتھ ناظم آباد سے کیا گیا اور صرف نارتھ ناظم آباد میں 228 ایسی گارمنٹس شاپس اور بوتیکس کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے۔

ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر حامد عتیق نے میڈیا کو بتایا کہ ایف بی آر کے تمام علاقائی دفاتر کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ ٹیکس چوری میں ملوث غیر رجسٹرڈ بڑے سٹورز کا سراغ لگائیں اور انہیں ٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کیلئے رجسٹریشن کریں۔

ایف بی آر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر سپلائیر سیلز ٹیکس دینے کیلئے رجسٹرڈ ہے اور انوائس پر اس کا سیلز ٹیکس نمبر ظاہر ہو رہا ہے تو اسی صورت میں وہ کسٹمر سے سیلز ٹیکس لینے کا مجاز ہو گا۔

 

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here